پنجگور،ایران کی جانب سے بجلی کے لائن معطلی

پنجگور سمیت مکران بھر میں پانی کی شدید قلت لوگ شہر ی بوند بوند کو ترس گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) ایران کی جانب سے بجلی کے لائن کی معطلی کے حوالے پنجگور سمیت مکران بھر میں پانی کی شدید قلت لوگ شہر ی بوند بوند کو ترس گئے ،بجلی کے متبادل پنجگور گرڈ اسٹیشن میں رکھے ہوئے جرنیٹر ایمرجنسی صورت میں بھی کام نہ آسکا ،تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے مکران بھر کو تیس میگاواٹ اضافی دینے کی غرض سے نیو ٹرانسفارمر کی انسٹائلیشن ،و مند تمپ میں پرانے کھمبوں کی مرمت کی وجہ سے مکران بھر کے بجلی کو بند کردیا گیا پنجگور میں مکران بھر کو بجلی سپلائی کرنے والی جرنیٹر گزشتہ کئی سالوں سے خواہ مخوا پڑے ہیں لیکن ایمرجنسی صورت میں انہیں استعمال میں نہیں لا جاتا ہے انکی عدم اسٹارٹنگ سے پنجگور کے شہر گزشتہ تین دنوں سے بجلی سے محروم بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی بوند بوند کو تر س رہے ہیں عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی اوقات میں پنجگور پسنی جرنیٹر کو اسٹارٹ کرکے عوام کو عزب سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :