ایف جی گرلز مڈل اسکول اٹک کینٹ کی 4ماہ قبل گرنے والی حفاظتی دیوار آج تک مرمت نہ ہو سکی

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)ایف جی گرلز مڈل اسکول اٹک کینٹ کی 4ماہ قبل گرنے والی حفاظتی دیوار آج تک مرمت نہ ہو سکی،سیکیورٹی کے خدشات،وفاقی محکمہ تعلیم وکینٹ انتظامیہ فی الفور نوٹس لے میڈیا رپورٹ کے مطابق موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے اسکولوں کی سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیںاور تمام اسکولوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے، لیکن ایف جی گرلز مڈل اسکول اٹک کینٹ کی تاحال حفاظتی دیوار کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کے تمام دعوئوں کی نفی ہے ، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے طالبات و خواتین اساتذہ کو درس و تدریس میںپریشانیوں کا سامنا ہے، اسکول کی دیوارسے چند گز کے فاصلے سے مصروف سڑک گزر رہی ہے جس سے اساتذہ ا ور طالبات کی بے پردگی ہوتی ہے اور حفاظتی دیوار کا ٹوٹا ہوا ہونا ایک بہت بڑا سیکیورٹی رسک بھی ہے ،یاد رہے کہ یہ اسکول وفاق کے زیر سایہ ہے جس کی تقریباً4ماہ قبل تیز ہوائوں کی وجہ سے دیواریں گر گئیں تھیں،وفاقی حکومت کاادارہ ہوتے ہوئے بھی آج تک دیوار کی مرمت نہیں کروائی گئی،علاقہ کے سماجی و فلاحی حلقوں نے وفاقی وزیر تعلیم اور اسٹیشن کمانڈنٹ اٹک کینٹ سے ایف جی گرلز مڈل اسکول اٹک کینٹ کی دیواروں کی جلدازجلدمرمت کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔