اپنے دور اقتدار میں میجر (ر) طاہر صادق نے جتنے ترقیا تی کام کرائے ضلع اٹک کی 100سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ایمان طاہر

حکمران جماعت کے پاس ضلعی سطح پر قیادت کا فقدان ہے حکومت میں ہوتے ہوئے کارکنوں کی خبر گیری کرنے والا کوئی نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)سابق رکن قومی اسمبلی ونامزد امیدوار چیئرمین ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہاہے کہ اپنے دور اقتدار میں میجر (ر) طاہر صادق نے ضلع بھر کے عوام کی جو خدمت کی اور ترقیا تی کام کرائے ضلع اٹک کی 100سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،حکمران جماعت کے پاس ضلعی سطح پر قیادت کا فقدان ہے حکومت میں ہوتے ہوئے کارکنوں کی خبر گیری کرنے والا کوئی نہیں ہے ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات میںبات چیت کر تے ہو ئے کیا انھوںنے کہا کہ ان سے نہ کارکن خوش ہیں اور نہ ہی عوام ضلع کی دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس میجر طاہر صادق جیسے مخلص،نڈر ،بے باک ،انتھک،کارکنوں کی خبر گیری رکھنے والے لیڈر کی کمی ہے میجر طاہر کی یہی خصوصیات انہیں دیگر سیاسی شخصیات سے منفرد اور ممتاز کرتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے ضلع میں ہمارااتحاد دونوں سیاسی قوتوں کے سپورٹرز کی خواہشات کے عین مطابق ہے اس اتحاد سے پی ٹی آئی اور میجر گروپ کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اورضلع بھر میں عوام کی طرف سے بھی اس اتحاد کو نہ صرف سراہا گیا ہے بلکہ زبردست پذیرائی ملی ہے بلکہ یہ اتحاد ضلع اٹک کی تعمیر اور ترقی میں اہم رول ادا کرے گا اور بہترین ثابت ہو گا ہمارے اتحاد کو ضلع کونسل میں اکثریت حاصل ہے اورہم اللہ کے فضل و کرم سے مخلوط حکومت قائم کر کے با ہم اتحادسے تعمیر و ترقی کے نئے دورکا آغاز کریں گے ، اپنے خاند ان کی سیاسی میراث سے یہی سیکھا ہے کہ اصل سیاست انسایت کی فلاح میں مضر ہے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر کے جوسکون ملتا ہے اور اس کے جواب می ں عوام کی طرف سے جو عزت اور قد ر ملتی ہے اسے ہی خدمت کی سیاست کہا جاتا ہے جو میر ے والد بزرگوار میجر طاہر صادق نے ضلعی نظامت کے دور میں اس خدمت کی سیاست کو عروج تک پنچایا اور زندگی کے ہر شعبے میں جو خدمت انہوں نے انجا م دی ضلع اٹک کی 100سالہ تاریخ میں آج تک کوئی سیاست شخصیت ضلع اٹک میں اس انداز کی سیا ست جسے -''عوامی خدمت کی سیاست''-ِ کہا جاتا ہے نہ کر سکی ہے انہو ںنے کہا کہ بلدیاتی الیکشن اور مخصوص نشستو ں پر شاندا ر کامیابی اور ضلع بھر کے عوام کا میجر طاہر صادق پر اعتماد اسی خدمت کا تسلسل ہے کہ دور نظا مت میں اس طریق سے عوامی سیاست کو فروغ دیا اور عوام کے مسا ئل حل کیے کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ضلع بھر میں لاکھوں لوگوں کا اعتماد اب بھی میجرصاحب کو حاسل ہے میرے والد بزرگوار نے ہمیشہ اصولی سیا ست کی ہے ان کی سیاسی زندگی عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے وہ کھلی ڈلی اور لگی پٹی کے بغیر بات کرتے ہیں اور سیاست میں کبھی کبھی کسی کی ذاتیات تک نہیں گئے سیا سی مید ان کی باتیں ذاتی دشمنی تک نہیں لے جاتے بلکہ سیاست کی سیا ست تک رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع اٹک میں میجر طاہر واحد سیاسی شخصیت ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کی بھی غمی میں شریک ہوتے ہیں ان کی سیاست نظریاتی اور اصولوں پر مبنی ہے جس کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور یہی طرز سیاست انہوں نے ہمیں بھی سکھا ئی ہے۔