وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو عظیم ملک بنا رہے ہیں، شیخ آفتاب احمد

2018تک پاکستان دنیا کے 10ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا بعض قوتیں پاکستا ن کو ترقی کی طرف دیکھنا نہیں چاہتیں اٹک کی تعمیر و ترقی کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ، وزیر پارلیمانی امور

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کو عظیم ملک بنا رہے ہیں 2018تک پاکستان دنیا کے 10ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا بعض قوتیں پاکستا ن کو ترقی کی طرف دیکھنا نہیں چاہتیں اٹک کی تعمیر و ترقی کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پارلمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ڈھوک ذوالفقاریاں ، شکردرہ گائوں میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے مسلم لیگ ضلع اٹک کے سینئر نائب صدر محمد سلیم شہزاد ، نامزد چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، ملک سہیل اقبال ، منشی محبت خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیخ سلیمان سرور ، کونسلران ، شیخ عبد الوحید ، سیف الرحمان ، ممتاز خان بالی ، چیئرمین ، ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یونین کونسل سروالہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جائیں گے شکردرہ میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے نالے کی تعمیر ہو رہی ہے شکردرہ روڈ کو بھی تعمیر کیا جائے گا 2018تک سروالہ ، شیں باغ ، شکردرہ کی تمام گلیوں اور سڑکوں کو پختہ کر دیا جائے گا ،وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنارہے ہیں پاکستان عنقریب ہی دنیا کے دس ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جا ئے گا افواج پاکستان حکومت اپوزیشن جماعتیں سی پیک اور گوادر منصوبوں کے تکمیل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر ہیں شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اندھیرے کم ہورہے ہیں روشنی نظر آرہی ہے 2018ملک میں اقتصادی سرگرمیاں عروج پر ہوں گی نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنارہے ہیںپاکستان ایک بہت بڑا ملک بننے والا ہے نواز شریف کے دل 20کروڑ عوا م کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم نے کشکول توڑ دیا ہے پاکستان عنقریب ہی قرض دینے والا ملک بن جا ئے گا گوادر بندرگاہ اور سی پیک عظیم منصوبے ہیں ان کی تکمیل سے پاکستان خوشحال ملک بن جا ئے گا ملک سے بے روزگار ی کا خاتمہ ہو گا ہمارے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لیے نہیں جانا پڑے گا اُن کو پاکستان میں ہی ملازمتیں ملیں گی بیرون ملک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو گا مایوسی کا دور ختم ہو چکا ہے نواز شریف ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہیں اُن کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا ۔