وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق کی زیر صدارت اجلاس‘ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے وزیر خزانہ کو تازہ ترین جمع شدہ محصولات کے اعداد و شمار کے بارے میں بریفنگ دی‘ سینیٹر اسحاق ڈار کی ٹیکس جمع کرنے میں 60 فیصد اضافہ پر ایف بی آر کی کاوشوں کی تعریف

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلقہ امور اور محصولات کے اہداف کے جائزہ کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے سینئر مشیر برائے ریونیو ہارون اختر خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے وزیر خزانہ کو تازہ ترین جمع شدہ محصولات کے اعداد و شمار کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے گذشتہ تین سال کے دوران ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس جمع کرنے میں 60 فیصد اضافہ پر ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ایف بی آر کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ رواں سال ریونیو اہداف کے حصول کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور پائیدار نمو کیلئے ریونیو کولیکشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :