پاکستان نیشنل میوزیم فار نیچرل ہسٹری کے زیر اہتمام سائنسی میلہ میں تعلیمی اداروں کے طلباء کی شرکت

اتوار 4 دسمبر 2016 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان نیشنل میوزیم فار نیچرل ہسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ سائنسی میلہ اتوار کو پورے عروج پر رہا اور ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس میلہ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی اور سائنس کے مختلف پویلینز میں سائنس کی تازہ ترین جدت پر مبنی مصنوعات سے آگاہی حاصل کی۔ اس سائنسی میلہ میں 100 سے زائد ادارے شرکت کر رہے ہیں جبکہ 150 سٹالز لگائے گئے ہیں جو کہ عوام الناس کیلئے 7 دسمبر تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

میلہ کا مرکزی موضوع سائنس اور ٹیکنالوجی بہتر مستقبل کیلئے ہے۔ اس موقع پر میلہ کے جن سٹالوں اور حصوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان میں فوڈ کورٹ، ہینڈی کرافٹ، بک سٹالز، قدرتی مناظر کی مصوری، لوک ورثہ تھیٹر وغیرہ شامل ہیں۔ اس میلہ کا افتتاح سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کیا تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سائنسی میلے طلبہ کو تجربات سے علم سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور ان میلوں سے عوام الناس اور سائنسی اداروں میں پائی جانے والی دوریاں ختم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس قوموں اور تہذیبوں کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :