اساتذہ طلباء کو پکا اور سچا مسلمان و پاکستانی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،ڈائریکٹر جنریشنز سیکنڈری

اتوار 4 دسمبر 2016 20:00

ڈی جی خان۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)تعلیم بغیر تربیت کے کچھ نہیںاساتذہ کرام کو چاہیے کہ طلباء کو پکا اور سچا مسلمان و پاکستانی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ ہماری نئی نسل روشن پاکستان کی ضمانت ہو، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنریشنز سکینڈری سکول ڈیرہ غازی خان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ذہین طلباء و طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ انعامات ادارے کی علم دوستی کا ثبوت ہیں اس سے نہ صرف ان میں علم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہو گابلکہ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں گے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ نصاب میں مثبت تبدیلیاں کر کے اسلامی اقدار کو پڑھایا جائے تاکہ یہ نوجوان ہمارے شاندار ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کوشانداربنا سکیں۔