وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیاں‘ 07ملزمان گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 07ملزمان کو گرفتار کرکے 1450گر ام ہیر وئن ، 23بو تلیں شراب ، 25ڈبے بئیر اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم محمد غضنفر کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے 1450گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔

تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت و پڑتال ملزم گل شاد سے 7لیٹرشراب بر آمد ہوئی جو مو ٹر سائیکل نمبر ANL-338 پر سوار تھا ۔تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشت بغیر اجازت و این او سی غیرقانونی طور پر گیس سلنڈروں میں گیس بھرائی کر نے پرمنعم شکیب کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ کھنہ پولیس نے دو ملزمان سانو ل عبا س او ر عادل کو گرفتار کرکے پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت 22بو تلیں شراب اور 25ڈبے بئیر کا ر نمبر EJ-524 سے بر آمد کیے۔تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت دو ملزمان راجہ یا سر اور ملک عا دل کو گرفتار کرکے ان سے ایک بو تل شراب برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سا جد کیا نی نے پولیس افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں۔

متعلقہ عنوان :