روس کا ایران کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت سے انکار

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

روس کا ایران کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت سے انکار

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) روس کے ٹیکنیکل ملٹری کوآپریشن کے امور کے نائب سربراہ ولادیمر کوجن نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے سبب فی الوقت ایران کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران جارحانہ ہتھیاروں کی خریداری کے لیے کئی بار روس سے درخواست کر چکا ہے تاہم " فی الوقت ہم جارحہ ہتھیاروں کی فروخت کے لیے تہران سے مذاکرات نہیں کریں گی.. بین الاقوامی پابندیاں ابھی تک ایران پر عائد ہیں جو اسے مذکورہ نوعیت کے ہتھیار فراہم کرنے سے روکتی ہیں"۔اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 ایران کو جدید ترین اسلحہ فروخت کرنے سے روکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :