لادین شخص شام کا وزیراعظم بن سکتا ہے،مفتی حسون

شام کے سرکاری مفتی کا نیا فلسفہ

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

لادین شخص شام کا وزیراعظم بن سکتا ہے،مفتی حسون

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) شام کے سرکاری مفتی علامہ احمد بدرالدین حسون اپنے متنازع بیانات اور بشارالاسد کے مظالم کی حمایت کی بنائ پر اکثر ذرائع ابلاغ میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں موصوف کا کہنا ہے کہ شام میں کوئی لادین شخص بھی وزیراعظم بن سکتا ہے، بشرطیکہ وہ عادل ہو۔خیال رہے مفتی حسون نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب شام میں بشارالاسد کے وضع کردہ دستور کی دفعہ سات میں کسی بھی اعلیٰ ریاستی عہدے، وزرائ اور ارکان پارلیمنٹ کے لیے حلف اٹھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے نام پر حلف لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :