جبوتی اپنی سرزمین پر سعودی فوجی اڈے کے قیام پر آمادہ

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

جبوتی اپنی سرزمین پر سعودی فوجی اڈے کے قیام پر آمادہ

جبوتی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) جبوتی کے وزیر خارجہ محمود علی یوسف نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک سعودی عسکری موجودگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوسف نے کہاہے کہ سعودی عسکری قیادت کی جانب سے جبوتی کے بعض علاقوں کا معائنہ کاری دورہ کیا گیا جہاں ممکنہ طور پر سعودی فوجی اڈے قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ " یقینا ہم ابتدائی طور پر اس کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کر دیے جائیں گی"۔ایران کے ساتھ جبوتی کے تعلقات کے حوالے سے یوسف کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ابتدا سے ہی محسوس کرتا تھا کہ "تہران کے ساتھ تعاون میں بہت سی گڑبڑ ظاہر ہو رہی ہے جو ہمیں بھول بھلیوں میں پھنسا سکتی ہے لہذا ہم دھیرے دھیرے دور ہوتے چلے گئی"۔

متعلقہ عنوان :