لیبیا ، دارالحکومت طرابلس میں متحارب ملیشیاؤں میں جھڑپیں

اتوار 4 دسمبر 2016 19:52

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب مسلح دھڑوں کے درمیان گزشتہ روز دوبارہ جھڑپیں ہوئی ہیں اور وہ ایک دوسرے کے زیر قبضہ علاقوں کو چھیننے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طرابلس سے تعلق رکھنے والی ملیشیاؤں اور ان کے متحارب مصراتہ سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند جنگجوؤں کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں پر کنٹرول کے لیے دو ہفتے قبل لڑائی چھڑی تھی۔تب سے وقفے وقفے سے مسلح جھڑپیں جاری ہیں اور جمعرات سے ان میں شدت آئی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں تشکیل پانے والی قومی حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہورہی ہیں۔