فرانس، حضرت مریم کا مجسمہ ہٹانے کا حکم

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) فرانس میں حکام نے عوامی مقامات پر مذہبی علامات کی نمائش پر عائد پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک پارک میں نصب حضرتِ مریم کا مجسمہ اتارنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے پہلے عدالت نے مجسمہ ہٹانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر تین ماہ میں مجسمہ نہیں ہٹایا گیا تو یومیہ سو یورو جرمانہ ادا کرنا ہو پڑے گا۔قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ حضرتِ مریم کے مجسمے کو کسی نجی زمین پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جینیوا نہر کے کنارے حضرتِ عیسیٰ اور اٴْن کا والدہ کا مجسمہ سنہ 2011 سے نصب ہے۔

متعلقہ عنوان :