سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک پارک میں گزشتہ دنوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں 100فیصد کرائم کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ البتہ اس میں ہر ممکن طریقہ سے کمی لائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے سیفی سٹی پروجیکٹ سے جرائم میں کمی واقع ہوئی۔ جبکہ سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ پولیس رسپانس یونٹ بھی دن رات کام کررہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے یونین کونسلرز کے ساتھ میٹنگیں کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور تمام سیاسی جماعتوں کا شہر ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا پورا حق حاصل ہے۔(سعید)