شکایات کے ازالہ کے نئے نظام کے تحت درج کرائی گئی ہر شکایت کا 15دن کے اندراندر فیصلہ کریں،وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور سمند ر پار پاکستانیوں کے گرویننس کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکایات کے ازالہ کے نئے نظام کے تحت درج کرائی گئی ہر شکایت کا 15دن کے اندراندر فیصلہ کریںانہوںنے کہا کہ نئے شکایاتی نظام کے تحت سرکاری اداروں میں 18 مراکز کاقیام عمل میں لایا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کے مجاز افسران کی طرف سے اعلی سرکاری افسران کا ان شکایاتی مراکز میں بحثیت فوکل پرسن اور عوامی شکایات کے ازالہ آفیسر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کر سکیں۔

نئے نظام کے تحت محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کم از کم وقت میں شکایات کے ازالہ کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ دفاقی محتسب آفس بھیجا کریںاگر سرکاری محکمے 15دن کے اندر شکایت کے ازالہ میں ناکام رہے تو شکایت کنندہ کو حق حاصل ہوگا کہ وہ وفاقی محتسب آفس شکایت کرے یا پھر ویب سائٹ کے ذریعے شکایت خودبخود وفاقی محتسب آفس کی ویب سائٹ پر منتقل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری محکمے نئے نظام کے تحت دفاتر میں شکایات کے اندراج کا مخصوص ریکارڈ رکھیں انہوں نے کہا کہ ہزاروں درخواستیں صرف محکموں میں بدانتظامی سے متعلق ہیں ۔ وفاقی وازارتوں اور محکموں کویہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ وفاقی محتسب آفس میں اپنے فوکل پرسنز کے نمبرز ، ویپ سائٹس اور اڈریس بھی آویزاں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے نظام کے تحت فوکل پرسن اپنے دفاتر اور ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ میں رہیں گے تاکہ عوام کو شکایا ت درج کرانے کے لیے اور ان کے ازالہ کے لیے ان تک آسان رسائی ہو جو ان کی حدود میں آتی ہوں ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ شکایات کے ازالہ کا نیا نظام سرکاری دفاتر میں گڈ گورننس کی طرف ایک مثبت قدم ہے جو سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے شکایات کے ازالہ کے لیے تاخیری رویے کو بلکل تبدیل کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے اب تک 3لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا ہے جن پر 45دن کے اندر اندر فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک مثال ہے ۔آئندہ درج ہونے والی ہرشکایت پر 15دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔