لاہور اور پنجاب کے لوگوں نے ہماری بات سن کر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہے ، مصطفی کمال

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگوں نے ہماری بات سن کر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور پریس کلب کے باڈی کی دعوت پر اپنے دورہ پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے لوگوں میں محبت بانٹنے کے لیے آتے ہیں باہمی نفرتوں کو ختم کرکے تعلقات کو جوڑنے کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات ہمیشہ رہتے ہیں لیکن اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ انہوںنے لاہور پریس کلب کی باڈی کا انہیں کلب آنے کی دعوت دینے اور پزیرائی دینے پر شکریہ ادا کیا۔(اے ملک)