پاکستان میں پہلی مر تبہ ملکی و غیر ملکی معروف برانڈز کی مصنوعات نے ڈسکائونٹ ڈیجیٹل سمائل سیونگ کارڈ متعارف کروادیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان میں پہلی مر تبہ ملکی و غیر ملکی معروف برانڈز کی مصنوعات فوڈ چین ،کالجز ،یونیورسٹیوں ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس ،ہسپتالوں ، میڈیکل لبارٹریوں، سمیت دیگر کئی مصنوعات پر ڈسکاونٹ کیلئے ڈیجیٹل سمائل((Smileسیونگ کارڈ متعارف کردیا گیاہے معروف بزنس مین عامر حسین سندھو ،اور گروپ،چیئر مین کاشف حسین سندھو ایڈ وکیٹ نے جو ہر ٹائون کے مقامی ہوٹل میں لاہور بھر کیلئے معروف ہوٹل ،ریسٹورنٹس پر 10روزہ سمائل((Smileفوڈ فیسٹویل پر 40فیصد سیونگ کارڈز دینے کی تقریب کا آغاز کیا جس میں شوبز اور بزنس کمیونٹی کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مر تبہ ڈیجیٹل سمائل((Smileسیونگ کارڈ متعارف کروایا گیا ہے جس میں پاکستان میں موجود معروف ملکی و غیر ملکی مصنوعات جن میں معروف فوڈ چین ،فیشن برانڈز ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس کالجز ،یو نیورسٹیوں ،ہسپتال ،میڈیکل ٹیسٹ لیب ،معروف شاپنگ مالز ،ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب ،ٹورز ،ایونٹ آرگنائزرز ، قانونی سروسزسمیت دیگر کئی جگہ جہاں روزانہ کی بنیاد پر خریداری کیلئے آنے والے لاکھوں افراد سمائل((Smile سیونگ کارڈ کے ساتھ 20فیصد سے 50فیصد تک ڈسکاونٹ حاصل کر تے ہوئے پیسے بچا سکتے ہیں پاکستان میں سمائل((Smileسیونگ کارڈ کیساتھ تمام تر صارفین کو آن لائن/آف لائن بہترین سروس مہیا کر رہا ہے اس سلسلے میں 11دسمبر تک لاہور بھر میں کارڈ پینل پر معروف فوڈ چینوں ،ریسٹورنٹ پر کارڈ ہو لڈرز کو 40فیصد سے لیکر 60فیصد تک ڈسکاونٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے فوڈ میلے میں بزنس کمیونٹی اور شوبز شخصیات کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور سمائل((Smileسیونگ کارڈ پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے اچھی سہولت قرار دیا اس موقع پر معروف بزنس مین اور برکہ فلور ملز کے مالکان عامر حسین سندھو اورگروپ چیئر مین کاشف حسین سندھو ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سمائل((Smileسیونگ کارڈ سے تمام تر عام زندگی میں خرچ ہو نے والے پیسوں پر ڈسکاونٹ ملنے سے کارڈ ہو لڈرز ماہانہ بھاری رقم بچا سکے ہیں اور اس سیونگکارڈ پر پہلے مر تبہ قانونی سر وسز بھی مہیا کی گئیں ہیں اور ممبر شپ فیس میں بھی ڈسکاونٹ محدود مدت کیلئے دیا گیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ فرم کی جانب سے سروسز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا اور تمام کارڈ کے پینل پر کمپنیوں کے ساتھ روانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے سیونگ کارڈ رکھنے والوں کو سروسز انتہائی احترام کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے اور اسی طرح عوام کو مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر اشیاء کی فراہمی اور سمائل((Smileسیونگ کارڈ ہو لڈر کی بچت ہماری اولین ترجہات میں شامل ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کے مختلف مصنوعات پر ڈسکاونٹ میلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :