کراچی،نامعلوم مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس چوکی پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اور بھاگتے ہوئے چوکی میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، تاہم دستی بم پھٹ نہ سکا۔ذرائع کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل کی ٹیم کو طلب کیا گیا جس کے بعد بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ ایس ایچ او پی آئی بی صفدر مشہوانی کا کہنا ہے کہ چوکی پر حملہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کا رد عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :