پنجاب بھر میں سٹی میئر اور ضلعی چیئرمین کے انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) عید میلاد النبی کے سلسلہ میںفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سٹی میئر اور ضلعی چیئرمین کے ہونے والے انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے بارہ دسمبر کو عید میلاد النبی ؐ کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے میئرز ‘ڈپٹی میئرز ‘چیئر مینوں ‘وائس چیئر مینوں کے انتخابات کا شیڈول تبدیل کردیا ہے ‘کاغذات نامزدگی نو اور دس کی بجائے آٹھ اور نو دسمبر کو وصول کئے جائینگے ‘جبکہ ان کی جانچ پڑتال گیارہ اور بارہ دسمبر کی بجائے دس اور گیارہ دسمبر کوکرینگے ۔

متعلقہ عنوان :