فیصل آباد،کپاس کی آئندہ فصل15 اپریل سے قبل کاشت نہ کریں اور اگیتی کاشت سے ہر صورت اجتناب کریں،زرعی ماہرین کی کسانوں کو ہدایت

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)زرعی ماہرین نے کپاس کے شتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد باقی رہنے والے ٹینڈوں کو فوری چن لیا جائے اور ان کو دھوپ میں پھیلا دیا جائے تاکہ مزید روئی حاصل کی جاسکے۔کپاس کی آئندہ فصل15 اپریل سے قبل کاشت نہ کریں اور اگیتی کاشت سے ہر صورت اجتناب کریں۔جننگ فیکٹریوں میں موجود کچرے کو بروقت تلف کرنے کے لئے اینٹوں کے بھٹوں پر فروخت کیا جائے یا زمین میں دبا دیا جائے اور کھیت میں بھیڑ بکریاں چرنے کے لئے چھوڑ دی جائیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھالیں۔

اس عمل سے گلابی سنڈی کے لاروے بھی تلف ہوجائیں گے۔ ایندھن کے لئے چھڑیوں کو استعمال کرنے کے لئے چھڑیوں کو کاٹ کر چھوٹے بنڈل بنائے جائیںاور انہیں عمودی حالت میں کھیت سے باہر ذخیرہ کیا جائے یا جلانے کے لئے گھروں میں ذخیرہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے مزیدکہاکہ جن کھیتوںمیں نئی فصل کاشت نہ کرنی ہو ان میں بھی ضرور ہل چلایا جائے تاکہ زیر زمین چھپے گلابی سنڈی کے لاروے زمین کی سطح پر آکر پرندوں کی خوراک بن سکیں اور سورج کی حدت سے ان کی تلفی آسان ہوجائے۔

مڈھوں کی تلفی کو بھی یقینی بنایا جائے۔خلاف مقدمہ نمبر754/16جرم 9C/CNSAتھانہ فیکٹری ایر یا میں درج رجسٹر کرلیا ۔سی پی او فیصل آبا د نے حکم دیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔