پاک چین تاجروں کو فائدہ اٹھانے کیلئے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہوگا، رانا اخلاق احمد

اتوار 4 دسمبر 2016 19:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے اس خطے کو ایک بار پھر عالمی تجارت کا محور بنانے اور یہاں اقتصادی ،تجارتی ،صنعتی اور کاروباری ترقی کی نئی راہیں کھولنے کی راہ ہموار کر دی ہے جس سے دونوں ملکوں کے تاجروں کو فائدہ اٹھانے کیلئے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ سیاسی تعلقات کو خطے کی معاشی ترقی کیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے صنعتی تجارتی اور معاشی پالیسیوں ، زرمبادلہ سے متعلق قوانین اور کسٹم ٹیرف اور ڈیوٹیوں کے حوالہ سے دونوں ملکوں کے درآمدی اور برآمدی تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ دونوں ممالک تاجروں کے باہمی روابط کو بڑھانے کیلئے تجارتی وفود بھیجنے میں بھی تعاون کر یں۔

متعلقہ عنوان :