پاکستان مالی امداد سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے، غنی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے افغان حکومت کو پانچ سو ملین ڈالر کی امداد دینے کی بجائے وہ رقم اپنے ہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کے لیے استعمال کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات اس کانفرنس میں شریک پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا مخاطب کر کے کہی۔

اشرف غنی نے دہشت گردی کو خطے کا اہم ترین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی کچھ ریاستیں دہشت گردہوں کو پناہ دے رہی ہیں۔ دریں اثنائ پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اتوار کے روز بھارت میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے، جس میں افغانستان کے امن اور استحکام کے لیے بات چیت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :