مشرقی حلب پر مکمل قبضے کے لیے شامی فورسز کی بڑی کارروائیاں

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)شامی سرکاری فورسز مشرقی حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں اور بھاری توپ خانے سے بمباری کر رہی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری فورسز نے باغیوں کے زیرقبضہ متعدد اضلاع پر قبضہ کر لیاہے اور ان کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری فورسز باغیوں کے مشرقی حلب میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں سے نصف سے زائد پر قبضہ کر چکی ہیں، جب کہ باغی مشرقی حلب کے مرکزی حصے میں سمٹتے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق سرکاری فورسز کی اس پیش قدمی کے تناظر میں بڑی تعداد میں شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک قریب 31 ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق باغیوں کی جانب سے بھی حکومت کے زیرقبضہ علاقوں میں راکٹ داغے جا رہے ہیں۔