فیڈل کاسترو کے انقلاب کا دفاع کیا جائے گا، راؤل کاسترو

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے اپنے بھائی اور سوشلسٹ انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی آخری رسومات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشلسٹ انقلاب کا دفاع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر ہزاروں حامیوں سے اپنے خطاب میں راؤل کاسترو نے کہا کہ فیڈل کاسترو نے اپنے اس عزم کو سچ کر دکھایا کہ کیوبا میں سوشلزم کی تعمیر کے راستے میں ہر مشکل اور خطرے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈل کاسترو کی میت کے سامنے کھڑے ہو کر وہ وعدہ کرتے ہیں کہ کیوبا اور سوشلزم کا دفاع کیا جائے گا۔