تاریخ رقم ۔مارشل آرٹس گیمزکارنگارنگ تقریب کا آغاز آج سے ہوگا

آٹھ روز ہ مارشل آرٹس گیمز کے پہلے روز جوڈو،دوسرے روز کراٹے،تیسرے روز اوشو،چوتھے روز بانڈو،پانچویں روز باکسنگ،چھٹے روز موتھائی،ساتویں روز فل کنٹکٹ- جبکہ آخری اوراٹھویں ورز کک باکسنگ کے مقابلوں ایونٹ کاحصہ ہونگے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)صوبہ خیبرپختونخو اکی تاریخ میں پہلی بارمنعقد ہونے والے مارشل آرٹس گیمزکی افتتاحی پروقارتقریب آج منعقد ہوگی۔ممبرصوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی ا س موقع پرمہمان خصوصی ہونگے۔ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مارشل آرٹس گیمز کے سلسلے میں اہم اجلاس ٹی وی سی سنٹر گلبہار میں ایسوسی ایشن کے صدرصاحبزادہ الھادی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلا س میں سیکرٹری عطرت نذیر کے علاوہ فنانس سیکرٹری حضرخان، ممبران ،سجاد احمدبہادر،عامرعلی بٹ،منصوراحمد،مقصود احمد،عنایت اللہ،فضل الرحمن عرف شاہد اورمعین علی نے بھی شرکت کی۔صاحبزادہ الھادی،سیکرٹری عطرت نذیر نے اس حوالے سے بتایاکہ مارشل آرٹس گیمز آج سے پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہورہے ہیںاپنے نوعیت کے پہلے مارشل آرٹس گیمز کے پہلے روز جوڈو،دوسرے روز کراٹے،تیسرے روز اوشو،چوتھے روز بانڈو،پانچویں روز باکسنگ،چھٹے روز موتھائی،ساتویں روز فل کنٹکٹ- جبکہ آخری اوراٹھویں ورز کک باکسنگ کے مقابلوں ایونٹ کاحصہ ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ تمام ترتیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔تمام ایسوسی ایشن نے اپنے بہترین ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں تماشائیوں کے بہترین ،معیاری اورکانٹے دارمقابلوں دیکھنے کاملے گے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصیگورنرخیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑہونگے۔