ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کے بارے میں ریڈ بک 2016کا ایڈیشن جاری کر دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)وفاقی تحقیقاتی ادای( ایف آئی اے ) نے انسانی سمگلروں کے بارے میں ریڈ بک 2016کا ایڈیشن جاری کر دیاہے جس میں ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 92ملزمان کے بارے میں مکمل تفصیلات دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ریڈ بک میں شامل 92سمگلرز میں سب سے زیادہ کا تعلق پنجاب سے ہیں جن کی تعداد 58ہے جبکہ باقی کا تعلق خیبر پختونخوا اور سندھ سے ہیں ۔ ریڈ بک میں بیرون ملک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 13ملزمان کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہے ایف آئی اے ریڈ بک میں ان ملزمان اور سمگلرز کے نام شامل کرتی ہے جو بڑے پیمانے پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ہوتے ہیں ۔