دوران علاج غفلت کے مرتکب ہونے پر چوبیس ڈاکٹروں کے لائسنسز منسوخ کرنے کے لئے پی ایم ڈی سی سے رابطہ

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) دوران علاج غفلت کے مرتکب ہونے پر چوبیس ڈاکٹروں کے لائسنسز منسوخ کرنے کے لئے پی ایم ڈی سی سے رابطہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں میں تعینات چودہ ڈاکٹروں اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعینات دس ڈاکٹروں کے خلاف سفارشات پی ایم ڈی سی کو ارسال کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی ، چارسدہ ، مردان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والے مریضوں کی درخواستوں پر تحقیقات کے بعد ان ڈاکٹروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے پی ایم ڈی سی رابطہ کیا گیا ہے ۔

اور پی ایم ڈی سی کی جانب سے ان کی رجسٹریشن ممکنہ طور پر معطل کریگی ۔ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں پر الزامات ہے کہ انہوں نے دوران علاج غفلت مرتکب کی ہے ۔ جبکہ دو ڈاکٹروں پر الزامات ہے کہ انہوں نے دوران آپریشن مریض کے پیٹ میں تولیا بھول گیا تھا

متعلقہ عنوان :