شناختی کارڈ کے کلیئر ہونے کے بعد پاسپورٹ بلاک کردیا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء)شناختی کارڈ کے کلیئر ہونے کے بعد پاسپورٹ بلاک کردیا گیاہے مختلف الزامات کے تحت صوبائی دارلحکومت پشاور کے تیس ہزار سے زائد شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں جن کی چھان بین کے بعدانہیں ریلز کیا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ نادرا کی جانب سے پشاور کے اندرونی شہر کے دس شہریوں کا تعلق یکہ توت سے ہے کے شناختی کارڈز کو کلیئر قراردیا ہے تاہم ان شہریوں کی جانب سے پاسپورٹ بنانے کے لئے پاسپورٹ آفس سے رجوع کیا تو پاسپورٹ حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ انکے پاسپورٹ بلاک کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں بلیک لسٹ کی کیٹگری میں بتایا گیا ہے جس پر ان شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور موقف اختیار کیاگیا کہ شناختی کارڈ کے طرح ان کے پاسپورٹ کو بھی کلیئر قرار دیا جائے ۔