فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیسکو گرائونڈ عبداللہ پورمیں منعقدہ کرکٹ ٹرائلزاختتام پذیر ہوگئے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیسکو گرائونڈ عبداللہ پورمیں منعقدہ کرکٹ ٹرائلزاختتام پذیر ہوگئے یہ ٹرائلز 2دسمبرتا 4دسمبر تک کئے گئے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو رشیداحمد اسلم تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے ٹرائلز سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انھیں بھی آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو مستقبل میں بھی ایسے سپورٹس ایونٹ کے لئے مکمل تعاون فراہم کر ے گی تاکہ فیصل آباد اور اس کے گرد و نواح کے بچوں کو بھی سپورٹس میں اپنے جوہر دیکھانے کا موقع میسر ہو سکے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق کرکٹ ٹرائلز میں شاہ جہاں عاصم نے پہلی، علی حسن نے دوسری، احسان علی نے تیسری ، عاشر محمود نے چوتھی اور محمد نعمان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔

منتخب کھلاڑی واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں چار دن قیام اوردوسرے شہروں سے منتخب دیگر40کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹریننگ کے بعد فائنل ٹرائلز دیں گے اور ان میں سے منتخب پانچ بہترین کھلاڑیوںکو ایک سال کیلئے پانچ ہزار روپے سٹائپنڈ دیا جائے گا جبکہ اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار، دوئم کو 25ہزار روپے کیش انعام بھی دیا جائے۔اختتامی تقریب صدر فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن احسان صدیقی، سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن مجاہد چھٹہ ،کمپنی سیکرٹری اطہر ایوب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :