انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لورالائی کے زیراہتمام سالانہ کنونشن (کل) لورالائی میں ہوگا

تحریک انصاف اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لورالائی کے زیراہتمام سالانہ کنونشن 6دسمبر کو لورالائی میں ہوگا،جس سے پاکستان تحریک انصاف اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار آئی ایس ایف کے امیدوار برائے صوبائی صدر سید ثناء اللہ آغا اور کامران کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ طلباء کو ان کے حقوق کیلئے موثر پلیٹ فارم فراہم کرے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرسکے ،انہوں نے کہاکہ آئی ایس ایف کے ذریعے ہم طلباء کے حقوق کیلئے ہر حد تک جا سکتے ہیں ،انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کے صوبائی قائدین سردار یار محمدرند ودیگر کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پارٹی اور آئی ایس ایف کی فعالیت کیلئے کرداراداکرے کیونکہ جب تک ہم اپنے پارٹی پیغام کو گھر گھر نہیں پہنچائینگے اس وقت تک اس ملک سے کرپشن اورلوٹ مار ختم نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لورالائی کے زیراہتمام سالانہ کنونشن 6دسمبر کو لورالائی میں ہوگا،جس سے پاکستان تحریک انصاف اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے لہٰذا آئی ایس ایف کے کارکن کنونشن کی بھرپورتیاری کرے اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اس کو کامیاب بنائیں ۔