جعفرآباد‘سندھی اجرک ڈے کے حوالے سے خوبصورت تقریب کا انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)سندھی اجرک ڈے کے حوالے سے جعفرآباد میں بھی خوبصورت تقریب منعقد کی گئی جس میں شہریوں نے ایک دوسرے کو اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیئے تقریب کے مہمان خاص بھنگر قوم کے سردار عمردراز خان تھے جنھوں نے سندھی قوم کو ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

سندھی اجرک ثقافت ڈے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں بھنگر قومی اتحاد کی جانب سے بڑے خوبصورت انداز میں منایا گیا دھول کی تھاپ پر نوجوانوں نے خوبصورت رقص پیش کیئے اس موقع پر مہمان خاص سردار عمر دراز تھے معزز مہمانوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میر اورنگ زیب جمالی ضلعی وائس چئیرمین میر علی رضا خان جمالی میر علی حسن خان منجھو تھے معزز مہمانوںکو بھنگر اتحاد کے رہنماء کونسلر ماجد علی بھنگر بابو عبدالجبار بھنگر نے اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیئے گئے اس موقع پر بچے بھی خوبصورت لباس زیب تن کیئے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے اس موقع پر تقریب میں موجود مہمان خصوصی سردار عمردراز بھنگر میر علی حسن منجھو ودیگرکا کہنا تھا کہ سندھی اجرک ٹوپی ڈے ہماری شان ہے سال میں ایک مرتبہ ہمیں آپس میں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور محبت اور بھائی چارے مین اضافہ ہوتا ہے انکا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے ہم عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور آپس کے اختلاف بھلا کر قوم ملک و سلطنت کی ترقی میں اپناحصہ ڈالیں جو قومیں اپنی ثقافت کو اجاگر رکھتی ہیں دنیا میں انکا نام سنہرے حروف میں لکھا جاتا ہے۔