مولاناعبدالحق ہاشمی کی زیر صدارت جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران کا اہم اجلاس

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران کا اہم اجلاس صوبائی دفترمیں زیرصدارت مولاناعبدالحق ہاشمی منعقدہ ہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ، نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم،زاہداختر بلوچ، بشیراحمدماندائی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمولانامحمد عارف دمڑ،مولاناعبدالحمیدمنصوری ،افتخاراحمدکاکڑ،سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،قاری عطاء اللہ مولانا عبدالواسع قلندرانی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سابقہ رپورٹ پیش کی گئی اور سال 2016ء کے منصوبہ عمل پر عمل درآمد کاجائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ماہ دسمبر کے پروگرامات عشرہ سیرت النبی ﷺ،قرآن کلاسز،فہم دین کورسز،عالمی انسانی حقوق کا دن سمیت منانے کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ نومنتخب صوبائی مجلس شوریٰ کا دوروزہ اجلاس 7،8جنوری ہفتہ اتوار کو کوئٹہ میں منعقد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ملک کی قانون میں خلاف شریعت قانون سازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی یہاں صرف اور صرف اسلامی قانون چلے گا سیکولر بے دین سازشی عناصر کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ۔سی پیک منصوبے میں اگر بلوچستان کو اہمیت نہ دی گئی کوئٹہ ژوب کو روٹ پر کام شروع نہ کیا گیا تو یہ اس خطے کیساتھ زیادتی ہوگی ۔

بلوچستان میں امن کے قیام ،نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی ،تعلیم وصحت کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی اختیار کریں ۔مختلف علاقوں میں بجلی ،گیس لوڈشیڈنگ وپریشر میں کمی کا مسئلہ حل کر دیا جائے ۔صوبے میں بدامنی ،گیس پریشر میں کمی ،مزدوروں ،معزوروں ،اساتذئے کرام کا احتجاج حکومتی ناکامی ہے ۔جماعت اسلامی تبدیلی اورانقلاب کی جماعت ہے ہم آئینی وجمہوری طریقوں کے مطابق ملک کے ہر شعبے میں مثبت تبدیلی اورانقلاب کی جدوجہد کر رہے ہیں جماعت سلامی کی جنگ ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے حقوق کے دفاع کیلئے ہے ۔

جماعت اسلامی کا جہاد ولڑائی اورلڑائی ظلم ،جہالت،کمیشن خور،رشوت خوراور استحصالی طبقوں کے خلاف ہے ۔ جماعت اسلامی کے ذمہ داران نفاذ اسلام ،اسلامی حکومت کے قیام ،بدامنی وبے حیائی کے خلاف عوام کو منظم کریں جماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے لوگوں کو دعوت دیں تاکہ اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموارہوجائیں جمہوری ،نظریاتی پارٹی صرف جماعت ہے جو عوام کی امنگوں وخواہشات اوراسلامی طریقہ کار کے مطابق حکومت بھی کرسکتی ہے اور عوام کے دیرینہ مسائل حل کر سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :