پانامہ لیکس مقدمے کے ساتھ پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ‘مودی کے یار حکمران قوم کی سلامتی کا تحفظ نہیں کرسکتے

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سردار مولانا محمد وزیرالقادری کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سردار مولانا محمد وزیرالقادری نے کہا کہ پانامہ لیکس مقدمے کے ساتھ پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے مودی کے یار حکمران قوم کی سلامتی کا تحفظ نہیں کرسکتے ‘بھارتی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے مظلوم کشمیری اقوام متحدہ سے مایوس ہوچکے ہیں پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے پنجاب میں آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب دوسرا وزیرستان بن چکا ہے۔