بلوچستا ن وسندھ میں آباد قبائل اپنی روایات اور رسم رواج پر کاربند ہوکر علاقائی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی میں بھی اہم رول پلے کرتے ہیں ‘قبائل کے درمیاں اتحاد واتفاق سے جہاں ایک دوسرے کی عزت واحترام کی بے مثال مثالیں موجود ہیں ‘وہاں علاقوں کی خوشحالی میں بھی اہم رول پلے کیا جاتا ہے

تحریک انصاف کے صوبائی صدر رندقبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند کا گرینڈ جرگہ سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر رندقبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستا ن وسندھ میں آباد قبائل اپنی روایات اور رسم رواج پر کاربند ہوکر علاقائی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی میں بھی اہم رول پلے کرتے ہیں قبائل کے درمیاں اتحاد واتفاق سے جہاں ایک دوسرے کی عزت واحترام کی بے مثال مثالیں موجود ہیں وہاں علاقوں کی خوشحالی میں بھی اہم رول پلے کیا جاتا ہے قبائل کے درمیاں جھگڑوں سے جہاں ایک دوسرے کا نقصان ہوتا ہے وہاں قوم قبیلے سمیت مقامی علاقائی مسائل بھی پید ا ہوجاتے ہیں قبائلی جھگڑوں سے امن تباہ برباد ہوجاتا ہے کئی قیمتی جانوں کا نقصان بھی قوم اور قبیلے کو اٹھانا پڑتا ہے آج مجھے خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر کرم سے دونوں قبائل کے درمیاں کئی سال پرانے تنازعہ کو حل کرنے جارہا ہوں اللہ تعالیٰ اور قرآن سمت اس کچہری کو گواہ بنا کر آج اپنی سوچ اور اللہ تعالیٰ قرآن کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق حق وسچ پر مبنی فیصلہ کروں گا اور اس کار خیر میں دونوں قبائل نے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے گا قبل ازین بلوچستان کی روایات کے امین شہر صوران میں جمالی قبائلی کی زیلی شاخ شلہانی اور بلیدی قبائل کے درمیاں 15سالہ پرانے قبائلی تنازعہ کے راضی نامے کے سلسلے میں گرینڈ جرگہ چیف آف رند سردار یار محمد رند کی سربراہ میں منعقد ہوا جرگہ میں سید عبداللہ شاہ ، سید بسم اللہ شاہ ،ضلعی کونسل کچھی کے چیئرمین سردار زادہ میر سردار خان رند، سردار زادہ میر خان رند،سابق رکن قومی اسمبلی سردار بابل جا جھگرانی ، سابق صوبائی وزیر میر فائق خان جمالی ، سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی ،سابق صوبائی وزیر میر غلام محمد شلہانی ، سردار سجادحسین سومرو، ڈاکٹر شیر محمد جمالی ، حاجی شبیرخان عمرانی، حاجی غلام مصطفیٰ رند، میر صوبہ خان رند، میر عبدالقادر بلیدی ، میر محمد مراد بلیدی ، چھٹا خان بلیدی ، سردار عبدالنبی تھہو، میر اختر حسین بلیدی کے علاوہ جمالی ، بلیدی و دیگر قبائل کی سرکردہ شخصیات قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی گھڑی خیرو کے علاقہ میں ہونے والے خونی تنازعہ کے ھوالے سے سردار اکبر خان بلیدی ، میر محمد صلاح خان شلہانی ودیگر سرکردہ افراد نے 15سال قبل دوملازمین کے درمیاں جھگڑے سے شروع ہونے والے قبائلی تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی دونوں جانب سے طویل ترین بحث ومباحثہ کیا گیا دونوں جانب سے برابری کی بنیاد پر دونوں قبائل کے درمیان ہونے والے تنازعہ کے بارے میں آگہی لی گئی بعدازاں طویل ترین مشاروت کے بعد رند قبائلی کے سربراہ چیف آف رندسردار یار محمد رند نے قرآن کے سائے میں دونوں قبائل کے درمیاں 15سالہ خونی تنازعہ کا حل کرتے ہوئے دونوں قبائل کو آپس میں گلے لگا دیا جس کے باعث گھڑی خیرو مہراب پور سمیت ملک بھر میں آباد دونوں قبائل نے خوشی کا اظہار کیا واضح رہے کہ جمالی قبائلی کی زیلی شاخ شلہانی اور بلیدی قبائل میں گھڑی خیر میں دو ملازمین کے آپس میں جھگڑے کے باعث قبائل تصادم ہوا جس میں ای ڈی او ایجوکشن میر عابد حسین کے علاوہ دونون جانب سے 18سے زائد قتل جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کئی راہگیر علاقائی افراد بھی جان بحق ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :