ملتان،پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن،3 ملزمان گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ بہاوالدین زکریا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ بہاوالدین زکریا کی حدود میں مختلف علاقوں میں مشترکہ طور پرسرچ اپریشن کیا۔ سرچ اپریشن کے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ زیر حراست ملزمان کو تفتیش کیلے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ارد گرد واقع ہوٹلوں اور سرائے بھی چیک کیے۔

متعلقہ عنوان :