سکھر‘ روہڑی اور اسکے گردنواح میں سندھی ثقافتی دن انتہائی جوش جذبے کیساتھ منایا گیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)روہڑی اور اسکے گردنواح میں سندھی ثقافتی دن انتہائی جوش جذبے کیساتھ منایا گیا اس ضمن میں ایشیا ء کی سب سے بڑی کھجور منڈی میں آغا قادر داد زرعی مارکیٹ کے صدر دیدار حسین جتوئی ، سینئر نائب صدر عبدالکریم جتوئی ،جنرل سیکر یٹری کھیم چند کی قیادت میں ثقافتی دن کے سلسلے میں چوہارا منڈی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے ایک دوسرے کو ٹوپی اور اجرکیں پہنائی اور مبارکباد ریلی کے شرکاء نے ڈھولک کی تھاپ پر رقض کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی اس موقع پر ہیرو مل ،نند لعل ،وجے کمار ،بھاگو مل ودیگر بھی موجود تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیدار جتوئی کھیم چند نے کہا کہ سندھی ٹوپی اجرک صدیوں سے ہے اور یہ ہماری پہنچان ہے ثقافتی دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے جو قومیں اپنی ثقافتی چھوڑ کر دوسروں کی نقل کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم سب اپنی دھرتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔