معروف بزنس مین اور فاریس کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹر جاوید خانانی عمارت سے گر کر جاں بحق

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) معروف بزنس مین اور فاریس کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹر جاوید خانانی عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق اتوار کو معروف فاریکس کمپنی خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹر جاوید خانانی محمد علی سوسائٹی میں اپنی زیر تعمیر عمارت کی آٹھویں منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا ،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے،دوسری جانب ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے،تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ2009-2008 میں خانانی اینڈ کالیا شدید مالی بحران کا شکار رہی ،جبکہ جاوید خانانی منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے سیل میں بہ رہ چکے ہیں ،لہذا اس بات کا قوی امکان ہے انہیں کسی دھکا نہیں دیا،بلکہ انہوں نے عمارت سے کود کر خود کشی کی ہے،تاہم جاوید خانانی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جاوید خانانی کی موت کرنٹ لگنے کے سبب ہوئی ہے،جاوید خانانی کو گرنے کے فورا بعد ہسپتال پہنچایا گیا،لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے،جاوید خانانی جب ہسپتال پہنچے تو ان کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا،تاحال جاوید خانانی کا پوسٹمارٹم نہیں کرایا گیا،ان کا پوسٹمارٹم ان کے اہل خانہ کی اجازت سے مشروط ہے،لہذا ابھی تک ان کی موت کا حتمی سبب بیان نہیں کیا جاسکتا ،دوسری جانب گرفتار مزدوروں کا کہنا ہے کہ جاوید خانانی اکیلے عمارت کی چوتھی منزل پر گئے تھے ،لہذا ان کے اہل خانہ کا یہ بیان کہ ان کی موت کرنٹ لگنے کے سبب ہوئی ،تاحال قابل بھروسی نہیں سمجھا جارہا ۔

متعلقہ عنوان :