حکام بالا میلادشریف کے اہتمام میں درپیش مسائل پر پوری توجہ دیں،میلاد کے جلوسوں کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے‘عوام اہلسنت جشن عیدمیلادالنبی ؐ کی بھرپور تیاری کریں اور افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں،اس سال بھی جشن ولادت پاک انتہائی شون وشوکت سے منایاجائے گا

ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خان قادری ترابی کا آمد جشن بہاراں کانفرنس سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کااہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات اور شخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ؐ گلبہار کے چیئرمین ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خان قادری ترابی نے کہاکہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ نوکرشاہی ذہن رکھنے والے بعض افسران اہلسنّت حنفی بریلوی تنظیمات کے اکابرین اور میلادشریف کااہتمام کرنے والے منتظمین اور جشن عید میلادالنبیؐ منانے والوں کے ساتھ تعاون کرنے سے گریزکررہے ہیں،جس کی وجہ سے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی میں اشتعال پیداہورہاہے جوعاشقان مصطفیٰ ؐ سالہاسال سے مسلسل عید میلادالنبیؐ کی تقریبات کااہتمام کرتے ہیںانہیں سابقہ اجازت نامے ہونے کے باوجوداجازت نامے جاری کرنے میں رکاوٹیںڈالنے کی سازشیں ہورہی ہیں، سول انتظامیہ میں موجود شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کاسرٹیفیکیٹ لینے والے افسران پر کڑی نظررکھی جائے ،ہم باربار واضح اعلان کررہے ہیںکہ میلادشریف کے اہتمام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوںنے جامع مسجد فاروقی مین روڈ گلبہارمیں انجمن سیرت النبی ؐ کے زیراہتمام آمد جشن بہاراںکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پرجماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ صوفی محمدحسین لاکھانی، علامہ قاضی ارشاداشرفی،علامہ عبدالحفیظ معارفی، حاجی محمدقمرخاں رحمانی،محمدشفیع راناترابی، محمدشکیل قاسمی، ناصرحسین خاں،عبدالوحیدیونس،حاجی انصاربیگ قادری، عادل خان یوسف زئی ایڈوکیٹ، حاجی مرزامحمدمبین بیگ، صاحبزادہ محمدصادق قریشی، فیضان شہزاد،الحاج سیدمحمدہارون ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں مطالبہ کیا کہ جشن عیدمیلادالنبی ؐ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے منتظمین کو پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے اعتماد میں لیںاوران کے مسائل کوسمجھیں،امن وامان کے قیام کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کیاجائے،حکومتی ذمہ داران میلادشریف کے اہتمام میں درپیش مسائل پر پوری توجہ دیںاوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بلدیاتی اداروں کوعید میلادلنبیؐ کے خصوصی فنڈزفوری طورپر جاری کئے جائیں،بارہ روزہ جلسہ ہائے عیدمیلادالنبی ؐ کے مقامات پر تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ،صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کویقینی بنایاجائے،سول وپولیس انتظامیہ کے ذمہ داران اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں، جلسہ وجلوس عیدمیلادالنبی ؐ کی این اوسی (اجازت نامی) فوری طورپر جاری کئے جائیں۔

محمدسلیم خان قادری ترابی نے کہاکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے حقوق سے قطعی دستبردار نہیں ہونگے اور ان کے آئینی اور قانونی حقوق جو انہیں آئین پاکستان دیتا ہے اگر کسی نے چھیننے کی کوشش کی تو ان سے بہتر اندازمیں نمٹنے کی ہمت اور صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نہ امن وامان سے کھیلنے والے کسی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی بیرونی طاقت کے آلہء کار ہیں ،ہم نے ہمیشہ ملک کے استحکام اور سالمیت کی بات کی ہے،اور ہمارا جذبہ ہے کہ پاکستان کی حفاظت اپنی جانوں پر کھیل کربھی کریں گے،کیونکہ یہ وطن عزیز ہمارے اکابرین نے بنایاہے لہٰذا اس کی حفاظت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہم پر ہی عائد ہوتی اور یہی نظریہ ہمیں قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیتاورنہ ہمارے ہاتھ اتنے بھی کمزورنہیں ہیں کہ اسلحہ نہ اٹھا سکیں۔

اگر ارباب اقتدار نے اس سلسلے میں واضح پالیسی کااعلان نہ کیا تو ہم بھرپوراحتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔ ن محمدسلیم خان قادری ترابی نے کہا کہ میلاد کے جلوسوں کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے، موجودہ صورتحال کاتقاضہ ہے ملک کی واضح اکثریت اہلسنّت حنفی بریلوی کودرپیش مسائل کے حل پر توجہ دی جائے اور ان کے احساس محرومی کودورکیاجائے،عوام اہلسنّت جشن عیدمیلادالنبی ؐ کی بھرپور تیاری کریں اور افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں،اس سال بھی جشن ولادت پاک انتہائی شون وشوکت سے منایاجائے گا۔