’’ ایم کیو ایم نے ماری انٹریاں …… تو بجنے لگی گھنٹیاں ‘‘ یہ پیغام مہاجر و حق پرست عوام نے دے دیا ہے کہ ایم کیو ایم کو کوئی ہلکا نہ لے ، ایم کیوا یم تر نوالہ نہیں بلکہ ایم کیوا یم کروڑوں عوام کا مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے جس نے تمام خوش فہمیاں دور کردی ہیں کہ کوئی بھی اسے تقسیم نہیں کرسکتا ہے‘تقسیم کا خواب دیکھنے والوں کے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کا جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیو کراچی کے عوام کا آج اتنا بڑا جلسہ عام ایم کیو ایم پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہارہے ، یہاں ہزاروں لوگوں کی موجودگی اوراسکی حدت کو ہر شخص محسوس کررہا ہے ، پورا پاکستان یہ جان لے کہ نیو کراچی کا ہر شخص ایم کیوا یم کے ساتھ ہیں اور ایم کیو ایم کا قلعہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ’’ ایم کیو ایم نے ماری انٹریاں …… تو بجنے لگی گھنٹیاں ‘‘ یہ پیغام مہاجر و حق پرست عوام نے دے دیا ہے کہ ایم کیو ایم کو کوئی ہلکا نہ لے ، ایم کیوا یم تر نوالہ نہیں بلکہ ایم کیوا یم کروڑوں عوام کا مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے جس نے تمام خوش فہمیاں دور کردی ہیں کہ کوئی بھی اسے تقسیم نہیں کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیو کراچی میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے سچ کہہ کر حقیقت سے آپ لوگوں کو آشکار کیا ہے،ہمیں دوبارہ ایم کیوا یم کو تہذیب اور ثقافت کے ساتھ ساتھ رویوں میں بھی تبدیل لانی ہے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے ساتھ متعصبانہ سلوک جاری ہے ، ہمیں حکومت کو وقت دینا ہوگا کیونکہ اب پانی سر سے اونچا ہورہا ہے ، ہمارے مطالبات نہیں مانے جارہے ہیں ، ہمیں گھروں سے نکل کر اپنے حقوق لینے ہونگے ،ہم اپنی سیاسی جدوجہد پرامن اور تعلیم یافتہ طبقہ کی طرح کرینگے ،ایم کیو ایم کو کوئی سیاسی جمود تقسیم نہیں کرسکتا ، جو تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں انکا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک رہیگی ، 1984ء 1992ء اور اسکے بعد بھی سازشیں ہوئیں اور اگر آج گھر کے اندر کے لوگ بھی اسے تقسیم کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ حماقت ہوگی اور نادان لوگوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ ہمارا اتحاد ہی ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ، ہماری بقاء و سالمیت کی ضمانت ہی ہماری یکجہتی ہے اگر ایسی کوئی غلطی کرنے کی کوشش کی گئی تو انکے عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا ،قوم کو تتر بتر ہونے سے بچائیں گے اور اپنے اتحاد سے قوم کو مقام دلائینگے ۔

انہوں نے غبارے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہوا سے بھرے ہوئے غبارے کی طرح کراچی پاکستان کی معیشت میں 70فیصد ٹیکس دیتاہے اگر ہم ٹیکس دینا بند کردیں تو پھر حال ہوا سے خالی غبارے کی طرح ہوگا اورپاکستان کی معیشت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا، کراچی پاکستان کی روح ہے، کراچی سندھ کے بجٹ میں 90فیصد ٹیکس نہ دے تو سندھ کے خزانے کا برا حال ہوجائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری اہمیت کا اندازہ نہیں کیا جاتا ، پوری دنیا کراچی کی اہمیت سے واقف ہے لیکن ارباب اقتدار کراچی کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں ، ہمارے ٹیکسوں پر پلنے