آذربائیجان،سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی، ماضی میں ایک انتہا پسند گروہ کا رکن بھی رہ چکا تھا،سیکورٹی حکام

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) آذربائیجان میں سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر ایک خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ درالحکومت باکو میں جب اس مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے دھماکا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس مشتبہ عسکریت پسند کی شناخت امین جامی کے نام سے کی گئی ہے، جو ماضی میں ایک انتہا پسند گروہ کا رکن بھی رہ چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :