فرانس ، پارک میں نصب حضرتِ مریم کا مجسمہ اتارنے کا حکم ،سوشل میڈیا پر تنقید

جینیوا نہر کے کنارے حضرتِ عیسی اور ان کا والدہ کا مجسمہ 2011 سے نصب ہے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) فرانس نے عوامی مقامات پر مذہبی علامات کی نمائش پرعائد پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک پارک میں نصب حضرتِ مریم کا مجسمہ اتارنے کا حکم دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں حکام نے عوامی مقامات پر مذہبی علامات کی پر نمائش عائد پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک پارک میں نصب حضرتِ مریم کا مجسمہ اتارنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے پہلے عدالت نے مجسمہ ہٹانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر تین ماہ میں مجسمہ نہیں ہٹایا گیا تو یومیہ سو یورو جرمانہ ادا کرنا ہو پڑے گا۔قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ حضرتِ مریم کے مجسمے کو کسی نجی زمین پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جینیوا نہر کے کنارے حضرتِ عیسی اور ان کا والدہ کا مجسمہ 2011 سے نصب ہے۔سوشل میڈیا پر بعض افراد نے مجسمہ ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کی۔

بعض افراد کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ فرانس میں ریاستی معاملات اور گرجا گھر کا نظام ایک دوسرے سے الگ رکھنے کے سخت قوانین موجود ہیں۔ 2010 میں فرانس یورپ کا پہلا ملک تھا جہاں عوامی مقامات پر مسلمانوں کے لیے نقاب کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :