حکومت کو وفاقی دارالحکومت میںگذشتہ پانچ سالوں کے دوران گھریلو گیس کنکشنز کیلئے 13ہزار44درخواستیں موصول ہوئیں،جن میں سے 6617 صارفین کو کنکشن فراہم کیے گئے،جی13میں1251،ای الیون میں 1029 اور جی 15میں 924کنکشنز دیے گئے،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) حکومت کو وفاقی دارالحکومت میںگذشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈومیسٹک گیس کنکشنز کیلئے 13ہزار44درخواستیں موصول ہوئیں،جن میں سے 6617 صارفین کو کنکشن فراہم کیے گئے،سب سے زیادہ کنکشنز جی13میں1251،ای الیون میں 1029 اور جی 15میں 924ڈومیسٹک گیس کنکشنز دییگئے۔وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی دستاویزات کے مطابق ڈومیسٹک گیس کنکشنز کیلئے سب سے زیادہ درخواستیںسیکٹر ای الیون سے موصول ہوئیں جن کی تعداد4474ہے،ایف الیون سے 777،ایف ٹین سی198،ایف نائن سی8،ایف ایٹ سے 214،ایف سیون سے 256،ایف 6سی297،ایف 5 سے 69،جی الیون سے 779،جی ٹین سی279،جی نائن سے 31،جی ایٹ سے 204،جی سیون سے 136،جی سکس سے 92،جی فائیو سے 496،جی 13سے 1546،جی 14سے 387،جی 15سی706،جی 16سی38،آئی ایٹ سے 720،آئی نائن سے 136،آئی ٹین سے 970ا ور آئی الیون سے 331درخواستیں موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق ان درخواستوں پر مختلف سیکٹرز میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران مجموعی طور پر 6617ڈومیسٹک گیس کنکشن دیئے گئے ہیں ۔ای الیون میں1029،ایف الیون میں281،ایف ٹین میں112،ایف نائن میں کوئی نہیں،ایف ایٹ میں111،ایف سیون میں91،ایف 6میں66،ایف 5 میں15،جی الیون میں526،جی ٹین میں193،جی نائن میں11،جی ایٹ میں112،جی سیون میں38،جی سکس میں58،جی فائیو میں350،جی 13میں1251،جی 14میں318،جی 15میں924،جی 16میں12،آئی ایٹ میں435،آئی نائن میں65 ،آئی ٹین میں482ا ور آئی الیون میں137ڈومیسٹک گیس کنکشنز دیئے گئے۔(خ م+ار)

متعلقہ عنوان :