پیپلز پارٹی کی رہنماشہلا رضا کا پائو ں فریکچر ہو گیا ،پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں شریک نہ ہو سکیں

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کے پائو ں میں فریکچر ہو گیا جس کے باعث وہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کراچی میں اپنے گھر میں پائوں پھسلنے سے فریکچر ہو گیا جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے کر جا یا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔شہلا رضا نے پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے لاہور جانا تھا لیکن پائو ں کے فریکچر کی وجہ سے انہیں کراچی میں ہی رکنا پڑا ۔ڈاکٹروں نے شہلا رضا کو چند دنوں کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :