ہنگو‘ٹل روڈ پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

ہنگو۔04دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)ٹل روڈ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ہنگو پولیس کے مطابق اتوار کے روز ہنگو کے علاقہ ٹل روڈ پر سٹیڈیم کے قریب بس سٹینڈ میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد یاسین ولد ریاض خان سکنہ سرک دانہ پرفائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے تا ہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے تھانہ سٹی میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔