چنیوٹ: ٹریفک پولیس چنیوٹ نے گزشتہ ماہ 8 ہزار2 سو 39 چالان کئے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

چنیوٹ۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ٹریفک پولیس چنیوٹ نے گزشتہ ماہ 8 ہزار2 سو 39 چالان کیے اور 46 لاکھ 87 ہزار 600 روپے جرمانہ وصول کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ بغیر لائسنس ، بغیر رجسٹریشن ، بغیر روٹ پرمٹ ، بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں چلانے والوں ، سٹرک پر غلط سمت میں گاڑی چلانے والوں ، تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں ، کالے شیشے یا رنگین کاغذ لگا کر گاڑی چلانے والوں ، ٹریفک کے بہائو میں خلل ڈالنے والوں اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 ہزار2 سو 39 چالان کیے اور 46 لاکھ 87 ہزار 600 روپے جرمانہ وصول کیا اور 757وہیکل کو بند کیا۔

متعلقہ عنوان :