چیچہ وطنی:کار درخت سے ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

چیچہ وطنی۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں کار درخت سے ٹکرانے سے یوسی چیئرمین کے بیٹے اور بھانجے سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،ریسکیوذرائع کے مطابق یونین کونسل 52 کے چیئرمین رانا سجاد کا بیٹا ولیدسجاد اپنے کزن حماد افضل اوردوست کے ہمراہ کار پرجارہے تھے کہ گاؤں12،گیارہ ایل کے قریب انکی گاڑی اچانک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے جا ٹکرائی،حادثہ کے نتیجہ میں کار کااگلا حصہ درخت میں دھنس گیا ،ریسکیوآپریشن کے بعد تینوں کو باہر نکالا گیا تو 18سالہ ولید سجاد اور اسکا 20سالہ کزن حماد افضل دم توڑ چکے تھے ،تیسرے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونیوالے دونوں نوجوانوں کی میتیں انکے گاؤں177نائن ایل منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :