ڈی سی او اوکاڑہ کی عید میلاد النبیؐ عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ا قدامات کی ہدایت

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

اوکاڑہ۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کو عقیدت و احترام ،محبت اور روایتی جوش و جذبہ سے منانے کے لئے بھر پورا قدامات کئے جا ئیں، عید میلاد النبیؐ کی تقاریب اور جلوسوںکی سکیورٹی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے، جلوس کے روٹس پر تجاوزات کے خاتمہ ،صفائی ستھرائی ،پانی کے چھڑکائو ،بجلی ،ٹیلی فون اور کیبل کی لٹکتی ہوئی تاروں کی درستگی کے لئے فوراًً اقدامات کئے جائیں، علماء مشائخ ،خطیب اپنے خطبات میں اخوت ،محبت ،رواداری کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نبی کریمؐ کے اسوہ ء حسنہ اور آپؐ کی تعلیمات کا درس دیں،انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر محکمہ پولیس ،سول ڈیفنس ،صحت،ریسکیو 1122،ٹی ایم ایز ،واپڈاسمیت تمام سرکاری محکمے اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،سیکیورٹی کے نقطہ ء نظر سے بھر پور اقدامات کے ساتھ ساتھ شہروں میں ٹریفک کے بہائو کو بر قرار رکھنے کے لئے بھی پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :