مسعود خان کا مولانا عبدالکریم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار 4 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) صدر آزاد جموںوکشمیر سردار محمد مسعود خان نے ممتاز عالم دین اور سدھن ایجوکشنل کانفرنسل کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالکریم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سماجی اور رفاعی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالکریم نے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے پلیٹ فارم سے فروغ تعلیم کیلئے اہم کردار اداکیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔