وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا شیراز لطیف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 4 دسمبر 2016 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات اور مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :