عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حمیدہ وحید الدین

اتوار 4 دسمبر 2016 17:50

لاہور۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،یہ بات صوبائی وزیر محکمہ ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے منڈی بہائوالدین میں واٹر فلٹریشن پلا نٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ،اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،انہوں نے کہا کہ منڈی بہائو الدین کے مسائل میں اولین مسئلہ صاف پانی کی فراہمی ہے جس کو حل کرنے کیلئے شہر کے تمام وارڈز میں مرحلہ وار واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کالونی شہر کا دل ہے اور یہاں کے باسی میرے دست و بازو ہیں، میں ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر رہی ہوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اہل علاقہ پر کوئی احسان نہیں یہ ان کا حق ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو تمام بنیادی مسائل فراہم کئے جائیں ،صوبائی وزیر نے کہا کہ منڈی بہائوالدین شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں اور پورے شہر میں ترقیاتی منصوبے اس کی واضح مثال ہیں۔

متعلقہ عنوان :